دو لاکھ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں: سعودی وزارت حج وعمرہ

حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے دو لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بتایا ہے کہ حج سیزن کےآغاز سے اب تک دولاکھ سے زیادہ حج زائرین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 25 ہزارحج زائرین امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ جبکہ 7 ہزار سے زیادہ زمینی راستے سے مدینہ پہنچے ہیں۔

مدینہ پہنچنے والوں میں سے سب سے زیادہ حج زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ اس حوالہ سے بھارت دوسرے ، پاکستان تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ 20 ہزار سے زیادہ حج زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں