جامن ایسا پھل ہے جو ذیابیطس کی پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ مگر اس کے فوائد محض ذیابیطس یا بلڈ شوگر تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ جسم کے دیگر حصوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
اس پھل میں پانی، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، کیلشیئم، آئرن، میگنیشم، فاسفورس، پوٹاشیم، سوڈیم، وٹامن سی، وٹامن بی 1، وٹامن بی 2، وٹامن بی 3، وٹامن بی 6 اور وٹامن اے جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔
متعدد غذائی اجزا کی موجودگی کے باعث اس پھل کو کھانے سے جسم کو متعدد طریقوں سے فائدہ ہوتا ہے۔