(ایجنسیز) برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کسی شخص میں جلد موت کے خطرے کے تدارک کے لیے کتنی ورزش کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں شرکا کے اعداد و شمار کے جائزہ کے بعد معلوم ہوا کہ روزانہ 30 تا 40 منٹ کی معتدل تا بھروپر ورزش طویل عرصے تک بیٹھنے سے موت کے بڑھتے خطرے کو کم کرنے کے لیے کافی ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر روز 40 منٹ تک اعتدال سے بھرپور شدت والی جسمانی سرگرمی تقریباً 10 گھنٹے تک بیٹھے رہنے کے نقصانات کو متوازن کرسکتی ہے۔