ڈینگی سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خطرے سے آگاہ کردیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کو ڈینگی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ڈینگی کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ وبائی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے مچھروں کی بڑے پیمانے پر افزائش سے رواں برس ڈینگی کی بیماری وبا کی طرح پھیل سکتی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ اس سال ڈینگی بخار کے کیسز ریکارڈ بلندیوں کے قریب پہنچ سکتے ہیں، جس کی ایک وجہ گلوبل وارمنگ سے فائدہ اٹھانے والے مچھروں کو پھیلانا ہے۔ عالمی سطح پر ڈینگی کی شرح بڑھ رہی ہے،

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق سال 2000سے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز 2022 میں آٹھ گنا بڑھ کر 4.2 ملین ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں