فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور سلمان کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل بھی سامنے آ گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسی خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ بالکل اداکارہ عالیہ بھٹ جیسی نظر آتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ’سیلسٹی بیراگی‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنانے والی اس خاتون نے حال ہی میں فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے مشہور گانے ’ڈھولنا‘ پر اپنی پوسٹ بنائی جبکہ یہ خاتون عالیہ بھٹ سے غیر معمولی مشابہت رکھتی ہے جس سے لوگ حیران رہ گئے۔