ہریش راؤ نے نمس ہسپتال میں روبوٹک سرجری یونٹ کا افتتاح انجام دیا

ہریش راو نے کہا کہ حیدرآباد صحت کے معاملے میں عالمی مرکز بن رہا ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں ملک میں پہلی مرتبہ نمس ہاسپٹل میں 35 کروڑ کی لاگت سے بنائے گئے روبوٹک سرجیکل سسٹم کا ہریش راو نے افتتاح انجام دیا ۔ یورالوجی اور نیورو سرجری کے شعبہ میں بھی مختلف آلات کا انہوں نے افتتاح کیا ۔
ہریش راو نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد نمس میں علاج کی سہولتوں میں کافی بہتری آئی ہے ۔ پندرہ سو 71 کروڑ روپئے کے خرچ سے دو ہزار بستروں پر مشتمل نمس کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دس دنوں میں نمس کے تعمیری کاموں کا آغاز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریاست میں کئی اقسام کی طبی خدمات فراہم کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں