گوگل پر آج گول گپوں کا راج کیوں ہے؟

گوگل نے جنوبی ایشیا کے مشہور اسٹریٹ فوڈ ’پانی پوری‘ کا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔ پانی پوری کو کئی ممالک میں ’گول گپے، پھچکا، پتاشے یا بتاشے بھی کہا جاتا ہے، یہ ہندوستان، پاکستان اور بنگلادیش سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کا مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے۔

ہر عمر کے لوگ پانی پوری کھانے کے شوقین دکھائی دیتے ہیں جسے ذوق و شوق سے پسند کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بے وقت کی بھوک کو فوراً مٹا دیتا ہے۔

پوری میں اپنی انگلی سے سوراخ کریں پھر اس میں اپنے منتخب اجزا جیسا کہ ابلے ہوئے چنے، مسالے، ابلے ہوئے آلو کے ٹکڑے، باریک کٹی پیاز، پاپڑی، املی کی کھٹی میٹھی چٹنی ڈال کر مسالے دار کھٹے میٹھے پانی میں ڈالیں اور کھا جائیں۔

آج (12 جولائی) کے دن گوگل کی جانب سے پانی پوری کا ڈوڈل بنایا گیا اور ساتھ ہی پانی پوری کی دلچسپ انیمیٹڈ گیمز بھی پیش کی گئیں۔ ڈوڈل بنانے کا مقصد یہ ہے کہ سنہ 2015 میں مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے ایک ریستوران نے 51 قسم کی مختلف پانی پوری کے مختلف ذائقے پیش کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں