حیدرآباد (دکن فائلز) تلگودیشم سربراہ چندرابابو جنہیں عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا، کا آج حیدرآباد میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چندرا بابو 52 دنوں تک جیل میں تھے جنہیں کل عبوری ضمانت ملنے کے بعد راجمنڈری جیل سے رہا کیا گیا۔
رہائی کے بعد پہلی مرتبہ حیدرآباد آئے چندرابابو نائیڈو کا بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر تلگودیشم کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ جب وہ بیگم پیٹ میں اترے تو ٹی ڈی پی کے کارکنوں، شائقین اور آئی ٹی ملازمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جو بڑی تعداد میں جمع تھے۔ اس موقع پر پرجوش نعرے بھی لگائے گئے۔
چندرابابو نائیڈو نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے بات نہیں کی۔ اس دوران بیگم پیٹ اور جوبلی ہلز کی سڑک کے دونوں جانب لوگ کھڑے تھے۔ انہوں نے چندرابابو نائیڈو کا استقبال کیا۔