اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطین سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ خاتون صحافی غفران ہیرن وراسنہ جاں بحق ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بدھ کے روز فلسطینی صحافی غفران ہیرن کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ مقبوضہ فلسطین کے مغربی شہر ہیبرون میں اپنے مقامی میڈیا نیٹ ورک کے دفتر جارہی تھیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 31 سالہ غفران کو العروب پناہ گزین کیمپ کے قریب گولی ماری گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکڑوں کی جانب سے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
اسرائیلی فورسز نے غرب اردن کے جنوب میں واقع مہاجر کیمپ میں نہتی فلسطینی لڑکی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مسلح فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔