عرفان پٹھان کو 5 سال ڈیٹ کیا، اکشے اور گوتم پیچھے پڑے تھے، پائل گھوش کے حیران کُن انکشافات

معروف اداکارہ پائل گھوش نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُن کے اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے جبکہ گوتم گھمبیر بھی اُن کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پائل گھوش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر سلسلہ وار پوسٹس کیں جس میں اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ “وہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے ساتھ پانچ سال تک تعلقات میں رہیں”۔

پائل گھوش نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “سال 2011 میں اُن کے اور عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے جس کا علم کئی بھارتی کرکٹرز کو بھی تھا”۔ اداکارہ نے سابق کرکٹر گوتم گھمبیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ “اُن دنوں گوتم گھمبیر روزانہ اُنہیں مِس کال دیا کرتے تھے، وہ اُن کے پیچھے پڑے ہوئے تھے جبکہ عرفان پٹھان کو بھی اس بات کا علم تھا”۔

پائل گھوش نے ناصرف گوتم گھمبیر پر الزام لگایا بلکہ اُنہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ “عرفان پٹھان کے ساتھ تعلقات کے وقت بالی ووڈ سُپر اسٹار اکشے کمار بھی اُن کے پیچھے پڑے ہوئے تھے”۔پائل گھوش نے عرفان پٹھان کے ساتھ اپنی پُرانی تصویر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ “عرفان کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے بعد اُنہوں نے کبھی کسی سے محبت نہیں کی جبکہ وہ اس بریک اَپ کی وجہ سے کافی بیمار بھی ہوگئی تھیں”۔

اداکارہ کی ان پوسٹس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پائل نے اپنے ایکس اکاوْنٹ سے تمام پوسٹس حذف کردیں۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران پائل گھوش نے فاسٹ بولر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں