مکہ کے پہاڑوں سے عجیب الخلقت جانور نمودار، سوشل میڈیا صارفین تذبذب میں مبتلا

سعودی عرب کے شہر مکہ کے پہاڑوں سے عجیب الخلقت جانور دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں تذبذب کی لہر دوڑ گئی۔

العربیہ اردو کی ایک رپورٹ میں مکہ کے پہاڑ جبل خندمہ سے نکلے عجیب الخلقت جانور کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اس جانور کو پہاڑ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی وائرل ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بغیر دم رکھنے والے جانور کو عجیب الخلقت قرار دیا۔

بعد ازاں سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ویڈٰیو میں موجود جانور راک ہائراکس ہے جو کہ پہاڑی ماحول میں رہنے والا ایک جنگلی ممالیہ ہے، یہ اونچے، ہموار چٹانی علاقوں میں رہتا ہے اور شکاریوں سے خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق کہ راک ہائراکس خرگوش سے مشابہ پہاڑی ممالیہ ہے جس کے کان چھوٹے،جسم پر گہری بھوری کھال اور دم نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں