چندرابابو کی جیت کےلئے ایک شخص نے اپنی زبان کاٹنے کی کوشش کی

حیدرآباد (دکن فائلز) آندھرا پردیش میں منعقد ہوئے عام انتخابات میں چندرا بابو کی جیت کی خواہش کرتے ہوئے حیدرآباد میں ایک جنونی شخص نے بلیڈ سے اپنی زبان کاٹنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق مغربی گوداوری کے شیوالا مہیش سری نگر کالونی میں رہتا ہے، وہ چندرا بابو کو دوبارہ چیف منسٹر دیکھنا چاہتا ہے، اس لئے وہ ایک مقامی مندر میں پوجا کی اور بعد میں منت مانگتے ہوئے اس نے بلیڈ سے اپنی زبان کاٹ لی۔

اطلاع ملنے پر بنجارہ ہلز پولیس موقع پر پہنچی اور مہیش کو عثمانیہ اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مہیش کی طرف سے لکھا ایک خط بھی برآمد کرلیا جس میں اس جنونی شخص نے نارا لوکیش اور جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان سے الیکشن جیتنے کے لیے کہہ رہا ہے۔

پولیس کے مطابق مہیش ماضی میں جگن کو چیف منسٹر بنانے کےلئے بھی اسی طرح کی حرکتیں کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں