فلم اداکار اور کانگریس لیڈر راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں سزا سنائی گئی۔ عدالت نے انہیں 2 سال قید کی سزا دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق راج ببر نے 1996 میں ایک پولنگ آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کیس کا آج ممبئی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے معروف اداکار و سینئر سیاست داں کو دو سال قید کی سزا دی ہے۔
راج ببر پر پولنگ آفیسر کو فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے سمیت جارحانہ رویہ اختیار کرنا ثابت ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔
ممبئی کی عدالت نے راج ببر کو 8 ہزار 500 بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔