وارسا: ایک پولش تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2000 سال قدیم مصری ممی کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ عورت ایک قسم کے کینسر میں مبتلا تھی۔
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے نیشنل میوزیم میں رکھے گئے ممی کے ڈھانچے کا یونیورسٹی آف وارسا کے محققین کے گروپ نے معائنہ کیا۔
یہ مطالعہ وارسا ممی پروجیکٹ کا ایک حصہ تھا جس میں ماہرینِ باقیات، ماہرینِ آثارِ قدیمہ اور حیاتیاتی آثار کے ماہرین نے مشترکہ طور پر قدیم مصر سے تعلق رکھنے والی انسانوں اور جانوروں کی ممیوں کابغور جائزہ لیا تاکہ ان کے متعلق مزید حقائق دریافت کیے جاسکیں۔
مذکورہ بالا خاتون کے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی نسبتاً کم عمری میں موت واقع ہوئی ہوگی۔
یونیورسٹی کے شعبہ اونکالوجی کے پروفیسر رافیل اسٹیک کے اندازے کے مطابق خاتون کی موت کینسر کے سبب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔