بیرسٹراسدالدین اویسی و دیگر 24 مسلم ایم پیز کومبارکباد، کشتی حق کا زمانے میں سہارا تو ہے: ڈاکٹرنادرالمسدوسی

حیدرآباد (راست) صدربزم علم وادب ڈاکٹرنادرالمسدوسی نے نقیب ملت بیرسٹراسدالدین اویسی اور ملک کی مختلف ریاستوں سے منتخب چوبیس(24) مسلم ایم پیز کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سبھی سے کہا کہ یہ ان کی سیاسی،سماجی،ملی خدمات کامظہر ہے کہ جہاں انہیں سیاسی جماعتوں نے بحیثیت مسلمان ہونے کے انہیں اپنی جماعت کی جانب سے انتخاب کیا اور ٹکٹ دیا اور پھرتمام مسلمانوں اور سیکولر ذہن رکھنے والے عوام نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر منتخب کیا۔

ڈاکٹرنادرالمسدوسی نے مزید اپنے بیان میں کہاکہ اب تمام مسلم ایم پیز کوچاہئے کہ وہ نہ صرف اپنے حلقوں میں بلکہ ملک کے کسی بھی حصہ میں مسلمانوں اور عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لئے کھل کران کے مفادات میں اپنی خدمات انجام دینے کے لئے میدان عمل میں عمل پیرا رہیں۔ جس طرح شہر حیدرآباد تلنگانہ سے بیرسٹراسدالدین اویسی سارے ملک کے مسلمانوں اور مظلوموں کے حقوق کے لئے جہد مسلسل کرتے ہیں اور اپنی آواز کو پوری طاقت کے ساتھ نہ صرف پارلیمنٹ ہاؤز میں بلکہ مختلف نیشنل ٹی وی چیلنز پر ببانگ دہل حق کی آواز کواجاگر کرتے ہیں یہی نہیں بلکہ مختلف ریاستوں سے اپنی جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے امیدوار اتار کر ملت اسلامیہ ہند کو متحد کرتے ہوئے دیگر اقوام وطبقات کی مختلف شعبہ حیات میں پروان چڑھانے اور اُن کے حقوق کو دلانے کی مساعی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح مسلم ایم پیز کوچاہئے کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے بندے اور حضور اکرم صلعم کے غلام ہونے کا ثبوت دینے کیلئے متحدہوجائیں اور اپنی جماعتوں کے وفادار رہیں۔لیکن جہاں کہیں ملک کے مسلمانوں پر ظلم وزیادتی ہو، مساجد اور درگاہوں کوشہید کیاجارہا ہو، مسلمانوں کے مکانوں پر بلڈوزر چلاتے ہوئے منہدم کئے جارہے ہو اور انہیں گھر سے بے گھر کیاجارہا ہے وہاں پرفوری طورپر پہنچ کر اس ظلم وبربریت کے خلاف سختی سے مزاحمت کریں اور حکومت کے ان کارندوں کوروک دیں۔ ورنہ اس تمام ظلم وبربریت کو خاموشی سے دیکھنے پر روز قیامت جوابدہ رہیں گے۔

ڈاکٹرنادرالمسدوسی نے اپنے بیان کے آخر میں کہاکہ کسی عہدے کوحاصل کرنا آسان ہے لیکن اس کی ذمہ داریوں کو ادا کرنا اتنا ہی اہم ومشکل ہوتا ہے اور اس کے جوابدہ رہتے ہیں۔ مظلوم عوام ومسلمانوں کی مدد نہ کرنا اور ااور اپنی جماعتوں کی وفاداری کروگے تویہ سمجھ لو کہ تمہارے سرپر جو ممبر آف پارلیمنٹ کا تاج دکھائی دے رہا ہے وہ انگاروں وکانٹوں کا تاج ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں