یوٹیوب میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جارہا ہے جس سے صارفین کسی بھی ویڈیو کو زوم کر کے دیکھ سکیں گے۔
یوٹیوب کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش جاری ہے، اور ابتدائی طور پر صرف پلیٹ فارم کے پریمیم سبسکرائبرز کیلئے دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کی آزمائش یکم ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے بعد صارفین کے فیڈ بیک کے مطابق فیچر میں تبدیلیاں کرکے اسے بہتر انداز میں دوبارہ متعارف کرایا جائے گا۔
پنچ ٹو زوم نامی فیچر میں پورٹریٹ یا فل اسکرین ویو میں ویڈیو کو زوم کرنا ممکن ہوگا، اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے پریمیئم سبسکرائبرز کو فون یا ویب سائٹ پر یوٹیوب سیٹنگز مینیو میں جانا پڑے گا۔
سیٹنگ میں ‘ٹرائی نیو فیچر’ سیکشن میں جا کر صارف اپنی مرضی کے مطابق اسے زوم کرسکے گا، اس فیچر سے ویڈیو کو 8x زوم کرنا ممکن ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔