معروف موبائل فون کمپنی سام سنگ نے دو نئے فولڈ ایبل سمارٹ فونز متعارف کرادیے ہیں۔
سام سنگ کی جانب سے اسمارٹ فون کی لانچنگ تقریب گزشتہ ہوئی، جس کے دوران گلیکسی زی فلپ فور اور گلیکسی زی فولڈ فور متعارف کروائے گئے، اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے دو گلیکسی واچ 5 اور گلیکسی واچ 5 پرو سمیت ائیر بڈز بھی پیش کیے گئے۔
سام سنگ کی جانب سے متعارف کروائے گئے فونز کی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ گلیکسی زی فلپ فور کی قیمت تقریباً ایک ہزار (999.99) ڈالر ہے جبکہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے آراستہ گلیسکی زی فولڈ فور کی قیمت تقریباً اٹھارہ سو ڈالر (1,799.99) سے شروع ہو رہی ہے۔
ان دونوں سمارٹ فونز کی خصوصیت یہ ہے کہ انہیں دیگر فونز کے مقابلے میں فولڈ یعنی تہہ کیا جا سکتا ہے۔
گلیکسی زی فور
گلیکسی زی فور کی کور اسکرین 6.2 انچ جب کہ مین اسکرین 6.7 انچ کی ہے جو ٹیبلیٹ کی طرح کھولنے پر بڑھ کر 7.6 انچ ہوجائے گا۔ اس فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، مین کیمرا وائڈ اینگل کے فیچر کے ساتھ 50 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جب کہ دوسرا 12 اور تیسرا بھی 12 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
گلیکسی زی فور کو 12 جی بی ریم کے ساتھ 128، 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
گلیکسی زی فور فلپ
گلیکسی زی فور فلپ فون میں 6.7 انچ کی ڈسپلے اسکرین ہے جو فون کو ٹیبلیٹ کی طرح کھولنے پر بڑھ کر سات انچ تک ہوجائے گی۔
زی فور فلپ کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں جو کہ 12، 12 میگا پکسل کے ہیں مگر ان میں بھی وائڈ اور میکرو اینگل ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
اس فون کو کمپنی نے 8 اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 128اور 256 جی بی میموری کے دو مختلف ماڈلز میں پیش کیا ہے۔