کوبوٹا گلاس (شیشہ) ایسی انقلابی صلاحیتوں کا حامل شیشہ ہوتا ہے جو کہ لوگوں کے چشموں میں لگا کر ان کی دور کی نظر کی خرابی کا علاج یا اسے بہتر کرسکتا ہے۔
جاپان میں حال ہی میں ایسے گلاسز کی فروخت 5 ہزار 700 ڈالر جیسی خطیر رقم تک پہنچ گئی ہے۔
کوبوٹا فارماسیوٹیکل نے جب پہلی بار یہ اعلان کیا کہ اس کے پاس کسی میڈیکل پروسیجر کے بغیر آنکھوں میں دور کی نظر کی خرابی کا علاج یا حل موجود ہے، تو اس وقت یعنی جنوری 2021 میں کوبوٹا گلاس یا شیشے کے بارے میں تحریر کیا گیا تھا۔
ماہرین چشم کا کہنا ہے کہ 2050 تک دنیا کی نصف آبادی کو دور کی نظر کی خرابی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔
آنکھوں کی اس بیماری میں روشنی سائیڈ کے بجائے ریٹینا کے سامنے کی جانب فوکس کرتی ہے، جس کی وجہ سے دور کی چیزیں دھندلی نظر آتی ہیں۔
جینیاتی عوامل کے علاوہ اس کی وجہ ماحولیاتی مسائل بھی ہیں، جیسے کہ دن کی روشنی میں گھر سے باہر آلودہ فضا کے سبب چیزوں کا صاف نظر نہ آنا شامل ہے۔
جبکہ ہم میں سے بہت سارے لوگ گھر میں موجودگی کے دوران اپنا زیادہ وقت ٹیلی ویژن، کمپیوٹرز اسکرین یا ایسی ہی دیگر اشیا کے استعمال میں گزارتے ہیں اور اسی وجہ سے آنکھوں کی بیماریاں جس میں دور کی نظروں کی خرابی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔