سٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی افغانستان کے خلاف سینچری پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی ان کے لیے خوش نظر آرہی ہیں۔
جمعرات کے روز دبئی میں ایشیا کپ کے میچ میں وراٹ کوہلی نے ایک ہزار 20 دنوں کے طویل انتظار کے بعد اپنی 71 ویں سینچری بنائی جس کے بعد انھیں خوب خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
وراٹ کوہلی نے افغانستان کے خلاف 61 گیندوں پر 122 رنز سکور کیے جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
اسی سلسلے میں وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وراٹ کوہلی کے بارے میں پوسٹ کی ہے۔
انوشکا شرما لکھتی ہیں کہ ‘کسی بھی اور ہر چیز میں ہمیشہ تمھارے ساتھ۔‘
انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں وراٹ کوہلی کی سینچری کے بعد جشن منانے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انوشکا شرما کی اس پوسٹ پر وراٹ کوہلی نے بھی دل کا ایموجی بنا کر جواب دیا ہے۔
Load/Hide Comments