سائنس دانوں نے بالوں سے محروم افراد کو خوشخبری سنادی

جاپانی محققین نے بالوں سے محروم افراد کو گنج پن کی پریشانی سے نجات کی نوید سنادی، ایسی شافٹس تیار کرلی گئی ہیں جس سے بالوں کو گرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیبارٹری میں کامیابی سے بالوں کی شافٹس تیار کرلی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں میں بالوں کے گرنے کے علاج کا راستہ کھل سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکوہاما نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر فُوکُودا جُنجی سمیت اس گروپ نے امریکی جریدے سائنس ایڈوانسز میں اپنے نتائج شائع کیے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوہے کے جنین کی جلد سے دو قسم کے خلیے نکالے اور پھر ان کو جوڑنے کے لیے پروٹین کا استعمال کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ 10 دن کے بعد بالوں کی شافٹ اور غدود نظر آنا شروع ہو گئے، محققین نے بالوں سے محروم چوہوں کی جلد میں تقریباً 5 ملی میٹر لمبائی کی شافٹ کی پیوند کاری کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بالوں کے معمول کی افزائش لگ بھگ تین ہفتوں میں شروع ہوئی۔

جاپانی سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ لیبارٹری میں فولیکلز کے ساتھ بالوں کی شافٹ کی افزائش تقریباً 100فیصد استعداد سے حاصل کی گئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں