بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی ماں زینت حسین کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق عامر خان دیوالی کی چھٹیوں پر اپنے گھر موجود تھے جہاں ان کی ماں کو دل کا دورہ پڑا، مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی ماں کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کروا دیا ہے۔
عامر خان بھی اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی ماں کا خیال رکھ رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق زینت حسین کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے جبکہ تاحال اہل خانہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں سال 13 جون کو عامر خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی ماں کا یوم پیدائش منایا تھا۔ پارٹی میں اداکار کی سابق اہلیہ کرن راؤ بھی موجود تھی۔