کالی چائے صحت کے لیے مفید ہوتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، ٹینن، فائٹو کیمیکلز غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔
کالی چائے حیران کن طبی فوائد کی حامل ہوتی ہے جدید تحقیق کے مطابق اگر اسے خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو کئی بیماریوں سے نجات دلاتی ہے۔
کالی چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد
انسان کی مضبوط قوت مدافعت اسے بدلتے موسم میں بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے، اگر آپ آلودہ شہر میں رہتے ہیں تو صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
بیماریوں سے بچنے کے لئے ہر ممکن طریقے سے اپنی قوت مدافعت کو مضبوط کرنا ہوگا، کالی چائے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اسی لئے یہ جسم کے دفاعی نظام کو بڑھانے میں کارآمد ہوتی ہے۔
دل کے لئے مفید
چاہے آپ کو دل کے مسائل ہوں یا ہائی بلڈ پریشر یا ہائی کولسیٹرول ان تمام امراض میں کالی چائے بہتر سمجھی جاتی ہے۔ ان تمام امراض والے افراد کو اپنے دن کا آغاز کالی چائے سے ہی کرنا چاہئے کیونکہ کثیر مقدار میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کے لئے مفید ہوتی ہے۔
شوگر مریضوں کے لئے بہترین
اگر کسی شخص کو شوگر کا مرض لاحق ہے تو اسے صبح خالی پیٹ ایک کپ کالی چائے ضرور پینی چاہیئے، کالی چائے میں موجود غذائی اجزا جسم میں بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرکے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
کالی چائے دماغ کو تیز کرتی ہے
کالی چائے کا استعمال ذہنی دباؤ اور پریشانی کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے یہی نہیں اس کے استعمال سے
انسانی دماغی خلیوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔
کالی چائے نظام ہاضمہ کے لئے معاون
کئی افراد کو دودھ کی چائے پینے سے پیٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کالی چائے ایسے لوگوں کے لئے بہترین علاج ہے، کالی چائے کی پتیوں میں کیٹیچن ہوتے ہیں جو آنتوں کی سوزش کی بیماری والے افراد کے لئے نہایت مفید ہے۔
کالی چائے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہے تاہم طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ اسے محدود مقدار میں استعمال کیا جائے تو ہی فائدہ ہوگا۔