واٹس ایپ میں 2023 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف

واٹس ایپ نے دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے پراکسی سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان 5 جنوری کی شب کیا گیا تھا اور اس مقصد صارفین ہر اس جگہ واٹس ایپ تک رسائی فراہم کرنا ہے جہاں ایپ کو بلاک کیا گیا ہو یا انٹرنیٹ سروس کسی وجہ سے متاثر ہو۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر پراکسی کو ان ایبل کرنا ہوگا جس کے بعد دنیا بھر میں مختلف اداروں اور دیگر کی جانب سے قائم پراکسی سروسز کے ذریعے واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ میٹا کی زیرملکیت کمپنی نے بتایا کہ پراکسی سپورٹ میں بھی میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق میسجز پراکسی سرورز، واٹس ایپ یا میٹا سرورز میں کسی کو نظر نہیں آسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں