واٹس ایپ کا وہ نیا فیچر جو چیٹس کو بدل کر رکھ دے گا

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے ایک ایسے نئے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جو انفرادی اور گروپ چیٹس کو بدل کر رکھ دے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے چیٹس کے اندر اہم پیغامات کو پن (pin) کرنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ مگر اس نئے فیچر سے صارفین اہم پیغامات کو چیٹ ونڈو کے ٹاپ پر پن کرسکیں گے۔

یہ فیچر ان حالات میں کارآمد ثابت ہوگا جب کسی گروپ چیٹ میں بہت زیادہ میسجز بھیجے جاتے ہوں تو اہم پیغامات کو اس کی مدد سے دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔ البتہ جب کوئی صارف کسی چیٹ میں پیغام کو پن کرے گا تو اس کا علم دیگر افراد کو بھی ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں