گوگل میپس میں متعدد نئے فیچرز متعارف

گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ فرانس کے شہر پیرس میں گوگل کے ایک ایونٹ کے دوران ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔ ان فیچرز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔

اس فیچر کے لیے گوگل کی جانب سے اسٹریٹ ویو اور فضائی تصاویر کو باہم ملا کر کسی جگہ کے تھری ڈی ماڈلز کو تیار کیا جائے گا، جس سے صارفین کو کسی مقام کے بارے میں زیادہ بہتر طریقے سے جاننے کا موقع ملے گا۔

یہ فیچر ابتدائی طور پر لندن، لاس اینجلس، نیویارک، سان فرانسسکو اور ٹوکیو کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ دنیا کے دیگر مقامات پر یہ آنے والے مہینوں میں دستیاب ہوگا۔

گوگل میپس کا ایک اور نیا فیچر Glanceable ڈائریکشن کا ہے جس سے لاک اسکرین یا روٹ اوور ویو پر کلک کرنے سے پہلے آپ اپنی حرکت دیکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں