ڈپریشن کو ہمیشہ آپ سے دور رکھنے والے آسان طریقے

ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس سے موجودہ عہد میں ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ ڈپریشن کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ ڈپریشن سے بچنا یا اس کی شدت میں کمی لانا بھی بہت آسان ہے۔ درحقیقت جسمانی ورزش ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی لاتی ہے جبکہ مزاج پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

چہل قدمی
چہل قدمی کرنے کے لیے کسی خرچے کی ضرورت نہیں اور اس کو دن میں کسی بھی وقت کرنا ممکن ہے۔ چہل قدمی کرنے سے تناؤ میں کمی آتی ہے، انزائٹی کی علامات کی شدت کم ہوتی ہے اور منفی خیالات سے نجات ملتی ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق روزانہ محض 15 منٹ کی چہل قدمی کرنے سے ڈپریشن کا خطرہ 26 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

جاگنگ
اگر چہل قدمی کی بجائے ذرا سخت ورزش کرنا چاہتے ہیں تو جاگنگ کو آزما کر دیکھیں۔ جب ہم دوڑتے ہیں تو ہمارے دماغ میں اینڈروفن نامی ہارمون کی مقدار بڑھتی ہے جس سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مسلز بنانے والی ورزشیں
مسلز بنانے کے ساتھ ساتھ یہ ورزشیں دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔ ان ورزشوں سے ڈپریشن کے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے یا ڈپریشن سے متاثر ہونے پر علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔
اس خوبصورت اور مزیدار پھل کو کھانا کیوں ضروری ہے؟

رقص کرنا
اگر رقص کو ورزش کے طور پر کرتے ہیں تو اس سے انزائٹی میں نمایاں کمی آتی ہے جبکہ خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ رقص کی متعدد اقسام ہیں اور سب ہی صحت کے لیے مفید ہیں۔ ضروری نہیں کہ سب کے سامنے رقص کیا جائے، اکیلے رقص کرکے بھی آپ دماغی صحت کو بہتر بنا سکتے ہے

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں