ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زیادہ مصنوعی مٹھاس کھانے سے فالج کے امکانات میں 10 فی صد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ محققین نے تحقیق میں کھانوں میں ملائی جانے والی چینی کے خطرات کو واضح کیا گیا۔
محققین نے تحقیق میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد برطانیوں کا مطالعہ کیا اور ان کی صحت کو اوسطاً نو سالوں تک زیرِ نگرانی رکھا گیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو زیادہ مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرتے تھے ان کے فالج یا اسکیمک قلبی مرض (قلبی مسائل کی ایک قسم) میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔
تحقیق کے مطابق اس اضافی کھپت کا تعلق اسکیمک قلبی مرض میں مبتلا ہونے کے 6 فی صد اضافی امکانات سے بھی تھا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف پروفیسر ٹِم کے کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ عام طور پر مصنوعی مٹھاس کے استعمال کا تعلق قلبی مرض کے خطرات میں اضافے سے ہے۔