کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کو مودی سرنیم سے متعلق ہتک عزت کے معاملے میں سزا سنائے جانے کے خلاف آج ملک کے مختلف علاقوں میں کانگریس کے ہزاروں کارکنوں نے خاموش ستیہ گرہ کیا۔
تلنگانہ میں بھی بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں نے خاموش ستیہ گرہ منایا۔ حیدرآباد کے گاندھی بھون میں کانگریس رہنماؤں و کارکنوں کی بڑی تعداد نے خاموش ستیہ گرہ میں حصہ لیا۔ خاموش ستیہ گرہ پروگرام میں تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل کے علاوہ دیگر اقلیتی رہنماؤں و کارکنوں نے حصہ لیا۔
Load/Hide Comments