مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اپنی پریشانی و برہمی کا اظہار کیا۔ وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور ان سے متعلق منفی باتوں سے کافی پریشان ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے درد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’منفی نظریات کے حامل افراد کےلیے وہ پنچنگ بیگ بن گئی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ مایوس کن اور دل کو توڑنے والا عمل ہے۔
رشمیکا نے کہا کہ ’کچھ چیزیں ایسی ہیں جو مجھے گزشتہ کچھ دنوں یا ہفتوں یا مہینوں یا شاید برسوں سے مجھے پریشان کر رہی ہیں، میں نے اس طرح کی بات شیئر کرنا ضروری سمجھا۔ رشمیکا نے مزید کہا کہ میں یہ بات جانتی ہوں کہ میں نے جس زندگی کا انتخاب کیا ہے اس کی ایک قیمت ہے۔ میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ میں سب لوگ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ میرے خلاف منفی باتیں کریں گے۔
Rashmika Mandanna SLAMS Trolls For Criticising Her