حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہیں۔ راکھی ساونت کی جہاز میں بیٹھے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں باحجاب، ایک سلجھے ہوئے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہوں، وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا بلاوا آیا ہے۔ راکھی ساونت کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں آپ سب کے لیے دعا کروں گی، آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس تنازعات کا شکار رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے عادل خان درانی سے دوسری شادی کی تھی اور بعدازاں اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا۔ تاہم شادی کے اعلان کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ اور ان کے شوہر عادل خان کے درمیان معاملات خراب ہوکر طلاق پر ختم ہوگئے تھے۔