واٹس ایپ نے صارفین کی دلی خواہش پوری کردی


سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے آئے روز نئے فیچرز متعارف کرواتے رہتے ہیں، اسی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی مقبول ترین ایپلی کیشن ‘واٹس ایپ’ بھی جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے، جو ایک زبردست تبدیلی ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق جلد ہی واٹس ایپ صارفین چیٹ میں اپنے بھیجے گئے پیغام کو ‘ایڈٹ’ کرنے کے اہل ہوں گے۔
واٹس ایپ نے 5 سال قبل اس فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ ہی دنوں بعد اس فیچر کو متعارف کروانے کا ارادہ ترک کردیا گیا تھا، تاہم اب ایک بار یہ فیچر متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ایڈٹ آپشن کا فیچر میسجنگ ایپ ٹیلی گرام میں بھی موجود ہے۔

اس فیچر کے تحت اگر آپ کسی بھی صارف کو اپنا میسج بھیج چکے ہیں اور بعد میں آپ اس میں کسی بنا پر کچھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں یا پیغام میں ہونے والی ٹائپنگ کی غلطی کو درست کرنا چاہتے ہیں تو پیغام کو سلیکٹ کرکے ایڈٹ کیا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں