ہاتھ میں قرآن اٹھاکر آسٹریلیائی مسلم خاتون نے وزارت کا حلف لیا، آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار دو مسلم وزرا شامل


آسٹریلیا کی نئی حکومت نے حلف اٹھایا جس میں ریکارڈ 13 خواتین اور پہلی بار 2 مسلمان وزرا وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔

اطلاعات کے مطابق گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی کی زیر صدارت حلف برداری کی تقریب دارالحکومت کینبیرا میں منعقد ہوئی جس میں منتخب وزیر اعظم انتھونی البانیس اور ان کی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ 30 رکنی نئی آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا ‘ایڈ ہیوزک ‘اور خاتون ‘این ایلی’ شامل ہیں۔

ایڈ ہیوزک کو وزارت صنعت اور سائنس جبکہ این ایلی کو وزیر برائے یوتھ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں