بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہوں کے دوران نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ چند دنوں سے انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، میڈیا کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کے بعد اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔
انہی افواہوں کے درمیان، انوشکا شرما کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کے ٹاپ میں ملبوس ہیں اور اُُنہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر اس جوڑے کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دوسری جانب حاملہ ہونے کی خبر پر ابھی تک ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔