ملبورن کی مسجد میں رضوان کے درس دینے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کی ملبورن میں واقع جامع مسجد میں درس دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ مسجد کے منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو درس دے رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد لوگ انکی اسلام سے محبت کو خوب سراہا رہے ہیں۔ اس سے قبل سال 2022 میں وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں بیان دیا تھا۔

https://twitter.com/SajSadiqCricket/status/1738632420251808208

خیال رہے کہ 15 مارچ 2019 نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں سفید فام دہشت گرد نے 51 نمازیوں کو شہید کرنے کی لائیو ویڈیو بنائی تھی۔

دوسری جانب محمد رضوان نے ورلڈکپ کے دوران مین آف دی میچ کا ایوارڈ اسرائیلی دہشتگردی کے شکار فلسطین کے مظلوم شہریوں کے نام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں