(ایجنسیز) حال ہی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے معنی خیز پوسٹ شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ راک بینڈ ’امیجن ڈراگن‘ کا مشہور گانا ’بیلیور‘ شیئر کیا ہے۔
اداکارہ نے اس گانے کے چند معنی خیز بول اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کئے ہیں، جس میں ایک ایسے شخص کی کہانی سنائی گئی ہے جو چھوٹی سی عمر میں زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتے ہوئے بُری طرح ٹوٹ گیا ہے، وہ شدید درد میں نظمیں لکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ اُس نے اپنے مشکل وقت سے سیکھا اور وہ اپنے درد کی شدت سے مضبوط بن گیا۔
ثناء جاوید کی نئی پوسٹ نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔ اب سوشل میڈیا صارفین اس کشمکش میں ہیں کہ گویا ثناء جاوید ان اشعار سے واقعی کسی تکلیف کو بیان کرنا چاہتی ہیں یا پھر وہ اس گانے کو انجوائے کر رہی ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ثناء جاوید کی انسٹااسٹوری کی وائرل پوسٹ پر صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوال کر رہے ہیں کہ آخر اداکارہ کیا کہنا چاہتی ہیں۔
بعض صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ بعض تشویش میں مبتلا ہیں ۔ واضح رہے کہ 20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔