اطلاع کے مطابق جگم پیٹ منڈل میں رہنے والے ملیشالا کو بائیک چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم انسپکٹر اپا راؤ اور سب انسپکٹر رگھوناتھ راؤ نے اس سے سختی سے پوچھ تاچھ کی جس کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس نے اب تک 111 ٹو وہیلر گاڑیوں کا سرقہ کیا ہے۔
تحقیقات میں پتہ چلا کہ گووند پور کے ایک شخص نے ملیشالا سے 15 گاڑیاں خریدی تھیں۔ دراصل ملیشالا مختلف منڈولوں سے بائیک چوری کرتا اور انہیں کم قیمت میں لوگوں کو بیچ دیتا تھا۔