حیدرآباد (دکن فائلز) ہر سال 14 فروری کو دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے جبکہ اسلام میں بے حیائیوں کے اس دن کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہندوستانی سماج میں بھی اس دن کو غیراخلاقی تصور کیا جاتا ہے۔ اس دن غیرشادی شدہ نوجوان جوڑے ملاقات کرتے ہیں اور بے حیا حرکتوں کا ارتکاب کرتے ہیں۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس روز گھر والوں سے چھپ کر غیراخلاقی حرکتیں کرتے ہیں جسے مہذب سماج میں حرام سمجھا جاتا ہے۔
Valentine Day मनाते हुए पकड़ा गया बेचारा
😂😂😂😂😂😂😂😂 pic.twitter.com/76XgHljmXX— HasnaZarooriHai🇮🇳 (@HasnaZaruriHai) February 14, 2024
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کی چھت پر ایک نوجوان جوڑا ملاقات کےلئے پہنچا تھا کہ اس موقع پر اچانک لڑکی کی ماں آجاتی ہے اور لڑکے کو پکڑ کر خوب پٹائی کرتی ہے جبکہ لڑکا وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔ ماں نے اپنی لڑکی پر بھی غصہ نکالا اور اس کی بھی خوب پٹائی کردی۔ ماں کا اپنی بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ کو چپل سے پٹائی کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اس پورے واقعہ کا ویڈیو ایک شخص نے دوسری عمارت سے بنایا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جو چند منٹوں میں وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے۔