اسرائیل نے دیوار کے ‘آرپار’ دیکھنے والی ڈیوائس تیار کرلی

ماہرین نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ایسی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے جو ‘دیوار کے پار’ دیکھنا ممکن بنا دیتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی فوجی مقاصد کے لیے تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے سکیورٹی اہلکار کسی دیوار کے پار زندہ اجسام اور دیگر اشیا کو دیکھ سکتے ہیں۔

زاویر 1000 نامی ٹیکنالوجی امیجنگ سلوشنز کمپنی کامیرو ٹیک نے تیار کی ہے جس کا تعلق اسرائیل سے ہے۔

اس کمپنی کے مطابق اس سسٹم میں اے آئی پر مبنی لائیو ٹریکنگ سسٹم موجود ہے جو ایک سی تھرو دی وال ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

اس طرح صارف کے لیے ‘دیوار کے پار’ ساکت اشیا یا انسانوں کو دیکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں