اب کرایہ پر گرل فرینڈ دستیاب! دہلی کی لڑکی نے ڈیٹ پر لیجانے کے شوقین لڑکوں کےلئے ’ریٹ کارڈ‘ شیئر کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کی ایک لڑکی نے اکیلے لڑکوں کےلئے انتہائی حیرت انگیز پیشکش کی ہے۔۔۔ کسی لڑکی کو ڈیٹ پر لیجانے کے شوقین اکیلے لڑکے جن کی کوئی گرلڈ فرینڈ نہ ہو، انہیں دیویا نامی لڑکی نے پیشکش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے دیویا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک ’گرل فرینڈ کے طور پر کرایہ کےلئے دستیاب ہے‘۔ لڑکی نے انسٹاگرام ریل میں ریٹ کارڈ بھی شیئر کیا ہے جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:

https://www.instagram.com/reel/C7b0NwEJQZu/

جس طرح کار، بائیک، فریج وغیرہ چیزیں اب کرایہ پر دی جاتی ہیں اور ہر ایک کا الگ کرایہ ہوتا ہے اسی طرح دیویا نے بھی لڑکوں کی گرل فرینڈ بننے کےلئے کرایہ کا ریٹ کارڈ بھی شیئر کیا ہے۔ دیویا کا کہنا ہے کہ اگر آپ سنگل ہے اور کسی لڑکی کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتے ہیں تو وہ آپ کے ساتھ جانے کے لیے تیار ہے بس آپ کو اس کےلئے کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

دیویا نے ڈیٹ پر جانے سے متعلق ریٹ کارڈ میں بتایا ہے کہ کافی پینے کےلئے گرل فرینڈ بناکر لے جانے کےلئے 1500 روپئے، ڈنر پر گرل فرینڈ بناکر لے جانے کےلئے 2000 روپئے، فیملی کے ساتھ ملاقات کےلئے 3000 روپے، ایونٹ کا ساتھی بنانے کےلئے 3500 روپے، موٹر سائیکل پر گھمانے کےلئے 4000 روپے، ڈیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کےلئے 6000 روپئے۔ اس کے علاوہ حیرت انگیز آفرس کچھ اس طرح ہے۔ ایڈونچر ڈے (ہائیکنگ، کیکنگ وغیرہ) کےلئے 5000 روپے، گھر پر ایک ساتھ کھانا پکانے کےلئے 3500 روپے، خریداری پر لیجانے کےلئے 4500 روپے، ویک اینڈ پر دو دن کےلئے گرلڈ فرینڈ بنانے کےلئے دس ہزار روپئے کرایہ ہوگا۔

دیویا نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ذہن میں کچھ خاص ہے؟ آئیے صرف آپ کے لیے موزوں دن کی منصوبہ بندی کریں!

دیویا کے وائرل پوسٹ پر مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ متعدد لوگوں نے پوسٹ پر تنقید کی ہے تو کچھ صارفین نے مزاقیہ تبصرے کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں