کرکٹ میچ کے دوران چھکا لگاتے ہی بیٹسمین کی موت، ویڈیو وائرل

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا میں تھانے کے ایک میدان میں کرکٹ میچ کے دوران چھکا لگاتے ساتھ ہی بیٹسمین جان کی بازی ہار گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

x.com/upuknews1/status/1797541325094453643

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کرکٹ میچ کے دوران بیٹر نے بولر کے اوپر سے شارٹ کھیل کر گیند کو باؤنڈری سے باہر بھیجا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بیٹر اگلی گیند کے لیے تیار ہونے لگتا ہے تو اچانک سے لڑکھڑا کر زمین پر گر جاتا ہے، ساتھی کھلاڑی فوراً اس کے پاس پہنچتے ہیں اور اسے اسپتال لیکر جاتے ہیں تاہم پتہ چلتا ہے کہ بیٹر موقع پر ہی جان کی بازی ہار چکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں