’تم جنگ کب ختم کرو گے‘ جی20 اجلاس میں روسی وزیرخارجہ سے سوال

یوکرین روس جنگ کے حوالے سے جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہوا جس میں روسی حملے کے شدید مخالفین اور ماسکو کے اعلیٰ حکومتی حکام کار شریک ہوئے۔
یہ فروری میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جس میں روسی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہو رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اجلاس کا زیادہ تر فوکس جنگ کے باعث عالمی معشیت پر پڑنے والے اثرات پر تھا۔ اجلاس میں مغرب کے اہم ممالک کے علاوہ جاپان کے سفارت کار بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے آغاز میں اس وقت عجیب صورت حال پیدا ہوئی جب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اپنے انڈونیشین ہم منصب رینٹو مرسودی سے ہاتھ ملا رہے تھے۔
’تم جنگ کب ختم کرو گے، آخر تم جنگ کیوں نہیں روک رہے۔‘
یہ الفاظ اجلاس میں شریک بعض حکام کی جانب سے ادا کیے گئے۔
اجلاس سے ایک روز قبل انڈونیشین وزیر خارجہ رینٹو نے کہا تھا کہ جی سیون نے انہیں اطلاع دی تھی کہ جمعرات کو ہونے والے ویل کم ڈنر میں لاروف کی موجودگی میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
اس اقدام کو میزبان ملک نے نہ صرف سمجھا بلکہ اس کو عزت کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں