پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے ٹویٹ میں فلم کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے کہا کہ ‘پیار میں گرنے سے بہتر ہے کہ پیار کر لیا جائے۔ وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ کا آفیشل ٹریلر دیکھیں۔‘
’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ رومانوی ڈرامہ نوعیت کی فلم ہے جس کی کہانی پاکستانی اور برطانوی خاندان کے گرد گھومتی ہے جنھیں رشتے کی تلاش ہے، فلم کے ٹریلر میں پاکستانی اور برطانوی ثقافت کا خوبصورت امتزاج دکھایا گیا ہے۔
’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ میں لِلی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ عظمی، سجل علی، عاصم چودھری اور ایما تھومپسن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس فلم میں شامل پاکستانی اداکارہ سجل علی کے لیے یہ فلم بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ وہ بین الاقوامی فلم میں کام کر رہی ہیں۔
Load/Hide Comments