بالی وُڈ پر ناکامیوں کے سائے ایسے چھائے ہیں کہ لگتا ہے کہ کامیابی بالی وڈ سے روٹھ گئی ہے۔
اس بات کی تصدیق بالی وُڈ سپر سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جمعے کے روز ریلیز ہونے والی ’براہماستر‘ فلم نے بھی کردی ہے۔
فلم کے ریلیز ہوتے ہی فلم بینوں اور ناقدین کی جانب سے براہماستر کے بارے میں برے تجزیے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
بالی وُڈ کے بزنس ایکسپرٹ اور ناقد ترن آدرش نے فلم براہماستر کو مایوس کن قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترن آدرش لکھتے ہیں کہ ’براہماستر بادشاہ کے سائز جتنی مایوس کن فلم ہے، وی ایف ایکس بہت زیادہ ہیں لیکن کہانی بہت خراب ہے، براہماستر گیم چینجر ہوسکتی تھی لیکن موقع ضائع کردیا گیا۔‘
فلم براہماستر کو فلموں کی ریٹنگ کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر 10/5 ریٹ کیا گیا ہے۔
فلم براہماستر کی کہانی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے باعث معجزاتی طاقتیں آتی ہیں اور وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ مل کر ان معجزات کے کرشمے دکھاتا ہے۔
Load/Hide Comments