ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پرتھ میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے ساتویں میچ میں آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس نے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی دھواں دار ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔ جبکہ کپتان ایرون فنچ 42 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گلین میکس ویل 12 گیندوں پر 23 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے اور مہیش ٹھیک شانا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز اسکور کیے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے پیتھم نِسانکا 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چارتھ اسالانکا 38 رنز بنا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایشٹن ایگر اور مچل مارش نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

مارکس اسٹوئنس اپنی شاندار اننگ کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں