ہندوستان ، نیدرلینڈ میچ میں نوجوان نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی

ہندوستان اور نیدرلینڈ کے میچ میں نوجوان تماشائی نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بھارت اور نیدرلینڈ کے میچ کے دوران پویلین میں بیٹھے ایک تماشائی نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی، جسے لڑکی نے فوراً قبول کرلیا۔

نوجوان نے گراؤنڈ میں سب کے سامنے لڑکی کو انگوٹھی پہنائی، جس پر دیگر تماشائیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر ان کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس پر مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں