اداکارہ سمانتھا پرابھو مائیوسائٹس (عضلات کی بیماری) میں مبتلا ہوگئیں۔
سمانتھا نے آج سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ ایک نوٹ تحریر کیا کہ وہ اس کیفیت سے روبہ صحت ہو رہی ہیں۔
انہوں نے فلم یشودا کے ٹریلر پر مداحوں کے ردعمل کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ کی یہی محبت نا ختم ہونے والی مشکلات سے لڑنے کی طاقت عطا کرتی ہے۔
سمانتھا نے کہا کہ مجھے مائیوسائٹس ہوگیا تھا، میں چاہتی تھی کہ صحتیاب ہو کر اس متعلق بتاؤں لیکن ابھی روبہ صحت ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
راشی کھنہ، شریا سرن، سشمیتا کونیڈیلا سمیت دیگر فنکاروں نے سمانتھا کو صحتیابی کی دعائیں دیں اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام بھیجے۔