بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون سے دلچسپ انداز میں اظہارِ محبت کر کے انہیں حیران کردیا۔
جمعرات کو دہلی میں ایک اسٹور کے کھلنے کی تقریب میں دیپیکا پڈوکون کے پوسٹر کو دیکھ کر رنویر سنگھ نے اسے ہاتھ لگا کر اظہار محبت کیا۔
رنویر کپور نے اپنی اہلیہ کے پوسٹر کے سامنے تصاویر بھی بنوائیں۔
بعد ازاں 36 سالہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے37 سالہ شوہر رنویر سنگھ کے اظہار محبت کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایسے شخص کو پالیا جو آپ کو اس طرح دیکھے جیسے آپ ان کی پوری کائنات ہیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے رنویر سنگھ کی تقریب میں ان سے کیے گئے اظہار محبت کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے 14 نومبر 2008ء کو شادی کی تھی۔