امریکا: ورجینیا کے سپر اسٹور میں فائرنگ سے مسلح شخص سمیت متعدد افراد ہلاک

پولیس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کے چیسپیک میں واقع وال مارٹ سپر اسٹور میں ایک بندوق بردار شخص نے فائرنگ کرکے 10 کے قریب افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا، فائرنگ کرنے والا واحد ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق چیسپیک شہر میں فائرنگ کا یہ واقعہ امریکا میں ’تھینکس گیونگ ڈے‘ منانے کی چھٹی سے قبل پیش آیا ہے جب کہ اس سے قبل ہفتے کے آخر میں کولوراڈو کے ایک ایل جی بی ٹی کیو کلب میں ایک اور فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

چیسپیک پولیس ڈپارٹمنٹ کے افسر نے جائے وقوع پر صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ کے فوری بعد جائے وقوع پر پہنچ کر رسپانس افسران اور ٹیکٹیکل ٹیمیں اسٹور میں داخل ہوئیں، ہم نے وہاں کئی ہلاک افراد اور متعدد زخمی شہریوں کو پایا۔

پولیس افسر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا اور وہ فائرنگ کرنے والا بھی ہلاک ہوگیا ہے، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ مشتبہ شوٹر کی موت کیسے ہوئی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلی ہنگامی کال منگل کی رات 10 بجے کے بعد کی گئی تھی جبکہ اسٹور اس وقت تک کھلا تھا۔

6 Killed In Shooting At US Walmart Store

اپنا تبصرہ بھیجیں