سنجے دت کا والدہ نرگس کی برسی پر دل کو چھو لینے والا پیغام

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو سنجے دت نے آج اپنی مرحومہ والدہ نرگس کی 94ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور دل کو چھو لینے والا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

سنجے دت نے والدہ کی ایک مونوکروم تصویر شیئر کرکے اس کا کیپشن کچھ یوں تحریر کیا، میری رہنمائی کرنے والی روشنی کے نام، برتھ ڈے مبارک۔ ماں مجھے آپ سے پیار ہے اور ہمیشہ آپ کی کمی محسوس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ نرگس یکم جون 1929 کو کولکتا کے ایک نو مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین عبدالرشید اور جدن بائی حسین نے ان کا نام فاطمہ رشید رکھا۔ نرگس اپنے عہد کی بڑی اداکارہ تھیں انہوں نے اپنا کیریئر 1940ء کے عشرے کے اوائل میں شروع کیا اور 1967ء تک پرفارم کرتی رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں