اداکار اکشے کمار کا ایک بار پھر کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کینز 2022 میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند تھے لیکن بہت افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔